0

جمرود،غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ غاڑیزہ کے رہائشیوں قبیلہ طور خیل نے غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیمپ لگایابچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے واپڈا والوں نے علاقہ غاڑیزہ کے بجلی پر آنکھ مچولی کا کھیل شروع کیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ مکین دور دراز سے اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہوچکے جبکہ اس کے علاوہ لوگ تالابوں کے پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جن سے علاقے میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا تب تک پولیو مہم و دوسرے سرکاری تقریبات سے بائیکاٹ جاری رہیگا جب تک بجلی بحال نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بجلی بحال نا کی گئی تو پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دینگے جن کی تمام تر ذمہ داری ٹیسکو حکام پر عائد ہوگی۔احتجاجی کیمپ میں سینٹر الحاج تاج محمد افریدی و ڈیولپمنٹ ٹیم لیڈر الحاج عبدلواحد آفریدی نے غاڑیزہ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور انہوں نے ٹیسکو چیف اکرام مرزا کے ساتھ احتجاجی کیمپ سے فون پر رابطہ کیا اور آج بروز پیر ٹیسکو چیف سے غاڑیزہ مشران کے ہمراہ ملاقات کرکے بجلی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کرنے کے لیے مزاکرات کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں