0

خیبرپختونخوا کے وزیرِ ہاسنگ کا سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب

سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہا سنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں کی لوٹ مار کا دور اپنے انجام تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپٹ عناصر کے احتساب کی منشور پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی وجہ سے اداروں میں شفافیت و بہتری کے اثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یونین کونسل ٹال گاؤں مانڑی تحصیل کبل سوات میں منقعدہ شمولیتی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علاقہ مشران و عمائدین، پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی رہنماوں سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شمولیتی جلسہ میں شریک ہوں۔ جلسہ سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ منفی اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے کی? گی? وعدوں کی پاسداری کرنے پر پہلی بار بڑے بڑے لوگ احتساب کے کٹہروں میں کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام منفی سیاست کی بجائے عملی اقدامات اور ملک کو اگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں سے خوش ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اب جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ عوامی دن کے توسط سے بروز اتوار کوٹلی ملہ گاہ، علاقہ لنڈاکے، گاوں سنڈوکہ، اوڈیگرام اور کلاڈھیر کے وفود نے بھی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی اور علاقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں اور درپیش مسائیل کے بارے میں صوبائی وزیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے موقع پر ضروری ہدایات جاری کرنے سمیت جاری ترقیاتی سکیموں میں دلچسپی لینے اور اس ضمن میں اُن کو بروقت اگاہ رکھنے پر  اہل علاقہ کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں