0

ملک کے مختلف اضلاع میں بارش

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  رہا، آئندہ دو روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گذشتہ شب سے ہی وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، ننکانہ اور مانانوالہ میں تیز بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ شکرگڑھ، نارووال اور پسرور سمیت گردو نواح میں بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر کے علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، دیر، سوات، کرم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے جبکہ موسلا دھار بارش سے کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں