0

نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد 11 کان کن قتل

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد 11کان کن قتل اور 4کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد بلوچستان کے علاقے مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنیوالے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔۔واقعہ کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ڈپٹی کمشنر بولان مرا دکاسی نے بتایا کہ زخمی کان کنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے،زخمیوں کو مچھ کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا،مسلح افراد نامعلوم سمت فرار ہوگئے، ڈ ی سی بولان نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں