0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1843313 ہوگئیں

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1843313ہوگئیں، کیسز8کروڑ49لاکھ75ہزارسے تجاوزکر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 358682،کیسز2کروڑ9لاکھ4ہزارسے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 149471ہو گئیں اورکیسز1کروڑ3لاکھ24ہزار ہو گئے۔روس میں کورونا کے باعث 58ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد32لاکھ12ہزار ہو گئی۔برازیل میں اموات195742ہو گئیں،کیسز77لاکھ16ہزارسے بڑھ گئے۔فرانس میں 64921افراد موت کی آغوش میں چلے گئے،متاثرین کی تعداد26لاکھ43ہزار سے تجاوز کر گئے ہلاکتیں 74570اورکیسز25لاکھ99ہزارتک پہنچ گئے۔ترکی میں 21295افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ متاثرین کی تعداد22لاکھ32سے بڑھ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں 74985ہو گئی جبکہ کیسز21لاکھ41ہزار سے تجاوز کر گئے۔ دنیا بھرمیں کورونا کے 6 کروڑ 93 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 2 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں