0

سرکاری آٹے سے بھرا ٹرک پیزو منتقل کرنے کی کوشش بنادی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ فوڈ لکی مروت نے بنوں سے آنیوالے سرکاری آٹے سے بھرا ٹرک پیزو منتقل کرنے کی کوشش بنادی۔ٹرک میں موجودہ چھ سو تھیلے سرکاری آٹا قبضے میں لے لیا۔ ابوبکر فلور ملز بنوں سے المکہ فلور ملز درہ پیزو کے نام سرکاری آٹا لے جانے والے ٹرک کو نورنگ میں سبزی منڈی کے قریب پکڑ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان خان نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بنوں سے سرکاری آٹے کے چھ سو تھیلے ٹرک میں لوڈ کرکے درہ پیزو المکہ فلور ملز منتقل کرکے ضلع بھر میں تقسیم کیا جارہا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے سرائینورنگ سبزی منڈی کے قریب پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کی گئی۔اورسرکاری آٹا سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا انہوں نے کہا کہ کسی کو سرکاری آٹا غیر قانونی طریقے سے خرید وفروخت نہیں کرنے دینگے.اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں