0

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر برف باری کا سلسلہ شروع

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ پشاورسمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش سے موسم شدید سرد ہو گیا۔سردی بڑھتے ہی سوئی گیس بحران مزید سنگین جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور گلیات سمیت کالام اور کاغان سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہوگیا۔پشاورمیں رات گئے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ گزشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برف باری ہوئی جبکہ پشاورمیں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بارش سے پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں سوئی گیس کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے اور صارفین کو گیس نہیں مل پارہی گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات عام ہو گئی ہیں جبکہ ساتھ ہی کم پریشر نے بھی مشکلات بڑھا ئی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں