0

خیبر پختونخواہ حکومت کا معاشرتی تبدیلی کی جانب ایک مثبت قدم

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختونخواہ نے خواتین کے تحفظ کے لئے بولو ہیلپ لائن ٹول فری نمبر کا اجراء کر دیا ہے جس پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنے والی خواتین متعلقہ حکام کو اپنی بات بغیر کسی ڈر اور خوف کے بتا سکیں گی۔ جس پر فوری طور پر حکام کی طرف سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اور اس طرح خوا تین کو بھر پور تحفظ ملنا شروع ہوگا۔حکو مت خیبر پختو نخوا نے ضلعی انتظا میہ اور محکمہ سو شل ویلفئر کے زیراہتمام خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے یہ عملی اقدام اٹھایا ہے جس سے خوا تین کو قانونی تحفظ کی فرا ہمی کے لئے بو لو ہلیپ لائن ٹو ل فری نمبر0800-22227 اجرا ء کر دیا ہے جس کی بدولت خواتین کو قانونی اور دوسری ہر طرح کا تحفظ ملے گا۔ خوا تین اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے حکام تک اپنی آواز آسانی سے پہنچا سکیں گی۔اس حوا لے سے پیر کے روز ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفئر کے زیر اہتما م بولو ہلیپ لا ئن فری ٹول نمبر کا اجرا کے حوالے سے شعور کی بیداری اور اگا ہی واک کا اہتما م کیا گیا۔ واک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفئر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ سو شل ویلفئر آفیسر ایبٹ آباد عبدالرشیداور سوشل ویلفئر آفیسر ساحرہ مشا ق نے کی۔ جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سوشل ویلفیئر، سول سوسائٹی، سپیشل ایجوکیشن اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ایبٹ آباد عبدالرشید نے بتایا کہ کہ حکومت خیبرپختونخوا نے خواتین کے تحفظ کے لئے بولو ہیلپ لائن ٹول فری نمبر 0800-22227 اجراء کردیا ہے جس پر خواتین اپنے حقو ق کے تحفظ، مشکلات اور مسائل حکومت تک پہنچا سکتی ہیں۔ جس میں خاص طور پر خواتین پر صنفی تشدد، قانونی تحفظ، قانون سپورٹس، پولیس شیلٹر اور پولیس پروٹیکشن اور دیگر مسائل سے آ گاہ کر سکتی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں