0

دنیا بھر میں کورونا وائرس، ہلاکتیں 1850646 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1850646ہوگئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ55لاکھ4ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 360078،کیسز2کروڑ11لاکھ13ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستور دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 149686ہو گئیں،1کروڑ3لاکھ41ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 58506افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد32لاکھ36ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 196018افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ77لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں اموات65037ہو گئیں،کیسز26لاکھ55ہزار ہو گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 75024ہو گئیں،کیسز کی تعداد26لاکھ54ہزار سے زائد ہو گئے۔ترکی میں اموات21488ہو گئیں جبکہ کیسز22لاکھ 912ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 75332جبکہ21لاکھ55ہزار سے زائد ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 31 لاکھ 98 ہزار فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں