0

سرائے نورنگ میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لکی مروت نے 17جنوری کو سرائے نورنگ میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کے لئے کوششیں تیز کردیں اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔گزشتہ روز نورنگ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لکی مروت کے قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالغفار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم اعلی مولانا عبدالرحیم نے ایجنڈا پیش کیا۔جب کہ اس موقع پر ضلعی ناظم مولانا مفتی ضیاء اللہ، ناظم مالیات مولانا محمد ابراہیم ادھمی ،ناظم تبلیغ مولانا محمد طیب طوفانی، ناظم دفتر مولانا عمر خان، ناظم اطلاعات صاحبزادہ امین اللہ جان، تحصیل پی کے 92 کے امیر مولانا علی نواز،جےیوآئی کےسابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بشیر احمد حقانی اور مولانا عبد المجید فاروقی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں کانفرنس کی کامیابی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کے لئے شہری اور دیہاتی علاقوں میں دورے شروع کر نے کافیصلہ کیاہے انہوں نے کہاکہ 17جبوری کو سرائے نورنگ میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے شہریوں سے سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں