0

غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے والے 4 افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں افغان باشندے سمیت غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنانیوالے گروہ کے چارافرادگرفتار کر کے افغانی پاسپورٹ،نادرا کے ٹوکن اور دیگر غیرقانونی دستاویزات برآمدکرلیں ؒ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر محمود ستی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کموزٹ سرکل انعام اللہ مروت انسپکٹر شبیر احمد اے ایس ائی ظہورالدین اور دیگر عملے نے ٹانک اڈہ پرکارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالے گروہ کے چار افراد سفی اللہ، قاسم، جمال نیازی اور عرفان سمیت افغان باشندے اسماعیل کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے افغانی پاسپورٹ،نادرا کے ٹوکن اور دیگر غیرقانونی دستاویزات برآمد ہوئے۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں