0

وزیراعظم کی مخلصانہ قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مخلصانہ قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے رواں سال 2021 ملک کی ترقی کا سال ہوگا اور مخالفین کے تنقید کے باوجود ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اتنی طاقت نہیں کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو گرا سکے یہ ٹولہ صرف اپنی ذاتی مقاصد اور کرپشن کو بچانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں جو قوم کے سامنے ہیں عوام ان کے باتوں میں نہیں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکانباغ میں ضلعہ بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔ اس دوران فضل حکیم خان نے لوگوں کے مسائل غور سے سن کر قابل حل مسائل موقع پر حل کردئیے اور باقی کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے۔چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر مخالفین ٹولہ بوکھلاہٹ کے شکار ہوچکے ہیں ان کی نظروں کے سامنے ملک ترقی کرے گا اور یہ ٹولہ جو اپنے کرپشن کو بچانے نکلے ہیں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے رہ جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک انصاف کی نیت صاف ہے صرف عوامی مفادات اور ملک کے بہترین مستقبل کیلئے سوچ وبچار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عزت دینے والا اللہ کی مدد سے تحریک انصاف حکومت اپنے آئینی مدت 5 سال مکمل کرے گی اور انشاء اللہ آئندہ 2023 میں بھی عوام تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیگی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آتے کرپشن اور ظلم کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف ملک کی ترقی اور غریب عوام کی مدد کرکے ان کا سہارا بننا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مطمئن ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں