0

پاک بحریہ، اے این ایف کا آپریشن، 100 کلو آئس برآمد

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لی گئی۔ ضبط کی گئی اڑتیس لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں