0

پشاور میں گیس بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں گیس بحران ایک بار پھر شدت اختیارکرگیا۔سردی بڑھنے کے ساتھ ہی شہر میں گیس ناپید ہوگئی۔لوڈ شیڈنگ اورکم پریشر کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں صارفین پریشان ہیں۔اندرون شہر، یکہ توت، گلبہار، فقیرآباد نشتر آباد، شیخ آباد، صدر، کوہاٹ روڈ اور نواحی علاقوں میں رہنے والوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گیس لوڈشیڈنگ کے باعث تندور مالکان بھی پریشان ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کمپریسر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں برائے نام رہی ہیں۔صبح ناشتے اور شام کے وقت گیس لوڈشیڈنگ سے لوگ سلنڈراستعمال کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں