0

یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (مانند نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی جانب مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت صبح کے وقت کئی درجن یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ شام کے اوقات میں مزید یہودی طلبا نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں