0

تخت بھائی، مدرسہ دارالقرآن میں تنظیم نوجوانان کے زیر اہتمام

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی مدرسہ دارالقرآن چمن کلے میں تنظیم نوجوانان چمن کلے کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل قرآن کی اجتماع جامعہ مسجد حضرت بلال چمن کلے تخت بھائی میں منعقد ہوا. جس کے مہمان خصوصی فیاض الکریم عزیزی تھے. تقریب سے حضرت مولانا مفتی محمد علی نے خطاب کیا۔ 14 طلباء نے ناظرہ قرآن مجید کا اور ایک حفظ القرآن کا ختم قاری خان محمد حقانی کے زیر نگرانی میں کیا۔ شرکاء  نے کہا کہ ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ  دینی تعلیم بھی اپنے بچوں کو دینا چاہیے کیونکہ اس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ کیونکہ یہ وہ صحیح راستہ ہے جس میں ہم اپنے بچوں کی صحیح رہنمائی کر سکتے ہیں۔ دین اسلام سے واقف ہونا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اور ہمیں اپنے زندگی  نبی کریم ؑ  کی سنت کے مطابق  گزارنا چاہیے۔ کیونکہ ان میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے ہمیں ہر حال میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ اللہ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا ہم حد نہیں معلوم کر سکتے۔  ہمیں اپنے بچوں کو مدرسہ کی طرف زیادہ توجہ دینا چاہیے جتنی بیماریاں تو یہ صرف ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے اور ہمیں اپنے رب سے تمام گناہوں کا توجہ مانگ کر اپنے زندگی کو اسلام کے مطابق گزارنا چاہیے اور اللہ تعالی اسلام دشمن کو تباہ کر دے۔ اس موقع پر حاجی ممتاز احمد عرف منشی۔ حاجی دوست محمد درویش۔ حاجی عبدالوہاب۔ عبدالرزاق مست خیل۔ حافظ عبداللہ جان۔  حضرت مولانا نوید فاروق۔ اعجاز خان اور دیگر علاقہ معززین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نعت بھی پیش کئے آخر میں اس ملک کی  امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں –

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں