0

اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے لڑکی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکت کی خبر پہلی بار سامنے آئی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی منگل کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک سانحہ سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں پیش آیا تھا۔ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں