0

ایبٹ آباد، حویلیاں موٹروے انٹرچینج تا ہرنوسڑکوں کے اطراف صفائی مہم کا آغاز

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری اور شاہراوں کے اطراف، کھلے میدانوں میں پلاسٹک بیگز اور گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر 06 تا 08 جنوری کے دوران تین روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ صفائی مہم کے دوران سلہڈ تا ہرنو شاہراہ ریشم اور مری روڈ کے اطراف کوڑا کرکٹ کو صاف کیاجائے گا۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ کی زیر صدارت ٹی ایم اے، واسا، کینٹ بورڈ، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس منعقد ہوا جس میں صفائی مہم کے لائعہ عمل کے حوالے سے بحث کی گئی اور ٹیمز تشکیل دی گئیں۔ مہم کے دوران تمام محکمہ جات اپنے تجویز کردہ ایریا میں صفائی کے مجاز ہوں گے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رضاکاروں کو مہم میں شامل ہونے کے لیے دعوت بھی دی گئی ہے۔ ایسے تمام رضاکار جو مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ وٹس اییپ گروپ کے لیے شامل ہو سکتے ہیں یا ضلعی کنٹرول روم پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں