0

خیبر پختونخوا حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردیں

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ونجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردیں۔خیبرپختونخواہ حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری ونجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری سے کم کرکے 31 جنوری کردیں۔ عام طورپرپہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبرسے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں۔صوبائی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظرہونے والی مستقل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کا مزید تعلیمی نقصان ہونے سے بچ سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں