0

سیاسی رویوں پر اخباری خاکوں کے اثرات ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع

اسلام آباد (نمائندہ مانند) نوجوان صحافی رضوان طاہر چوہان نے اپنے ایم فل مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا. “سیاسی رویوں پر اخباری خاکوں کے اثرات; قارئین کے تاثرات کا جائزہ” کے عنوان سے لکھے گئے مقالےکو ابلاغ عامہ کے معروف معلمین نے چانچا اور ایم فل ڈگری کے لئے منظور کر لیا. رضوان طاہر چوہان نے ڈاکٹر اسد منیر کے زیر نگرانی اپنی تحقیق مکمل کی. امتحانی کمیٹی نے رضوان طاہر چوہان کی تحقیق کو سراہا اور اسے میڈیا ریسرچ کے میدان میں کارآمد اضافہ قرار دیا۔ تحقیق کے نتائج یہ ثابت کرتے ہیں کہ اخباری کارٹون نہ صرف سیاسی امور پر قارئین کو معلومات فراہم کرتے ہوئے انھیں سیاسی فہم و بصیرت فراہم کررہے ہیں ، بلکہ یہ قارئین کے سابقہ ​​سیاسی عقائد کی تشکیل نو اور تبدیلی کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاستدان کی جانب رجحان کو نئی شکل دے کر قارئین کے سیاسی رویوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محقق نے اپنی تحقیق نگران مقالہ ڈاکٹر اسد منیر کے نام کرتے ہوئے ان کی انتھک محنت اور تحقیقی صلاحیتوں کو سراہا. انھوں نے ڈاکٹر ثاقب ریاض چیرمین شعبہ ابلاغ عامہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کا بھی شکریہ ادا کیا.

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں