0

غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کا قتل

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں باپ اور بھائی نے مل کر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے، واقعے کی اطلا ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل میں اس کا باپ اور بھائی شامل ہیں، جنہوں نے غیرت کے نام پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتارا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں تھانے منتقل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ سال ماہ نومبر میں کراچی کے علاقے زمان ٹان میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں