0

نورنگ میں غیر قانونی قائم ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی ہدایت پر لکی پولیس نے ضلع بھر میں غیر قانونی قائم ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 28ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان کو گرفتار کرکے ایجنسیاں سیل کردیں۔لکی مروت ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق لکی مروت پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں قائم غیرقانونی ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تقریبا 28غیرقانونی ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان گرفتار کرلئے گئے جب کہ ایجنسیاں بھی سیل کردیں ،مزیدبتایاکہ پولیس کی جانب سے غیر قانونی ڈیزل اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں