0

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری

 اسلام آباد، لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،کئی شہروں میں فیڈرزٹرپ کر گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی،لاہور،شیخوپورہ،قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد،حافظ آباد، ننکانہ صاحب،وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی،پنڈی بھٹیاں، صفدرآباد میں موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری سے موسم شدید سرد ہو گیا، ملکہ کوہسار مری میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،بارش اور سرد ہواؤں کے باعث موسم کی شدت بڑھ گئی۔موسلا دھار بارش کے باعث کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے، لاہور میں 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔ ایبٹ آباد میں بھی بادل برسے۔گلیات میں برفباری کے بعد ہرسوسفیدی چھاگئی،سوات میں برفباری ہوئی۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسے،گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوکر رہ گیا اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں