جمرود (مانند نیوز ڈیسک) خیبر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری فارم کے زیر اہتمام جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسینشن کا افتتاح کردیا گیا۔ اس حوالے جمرود لائیوسٹاک دفتر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ڈیڈک خیبراور پی کے حلقہ 107 کے منتخب ایم پی اے شفیق آفریدی، لائیوسٹاک خیبر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید اللہ، ڈاکٹر افتاب اور ڈاکٹر ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک خیبر ڈاکٹر وحیداللہ نے کہا کہ ضلع خیبر میں موجود تمام جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسینشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کیلئے ضلع خیبرکے تمام ڈسپنسریوں کو ویکسین فراہم کردی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ٹیموں کو بھی تشکیل دیا گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ویکسین بڑے جانوروں میں پانچ بیماریوں جبکہ چھوٹے جانوروں میں بھی متعدد بیماریوں سے بچاؤکیلئے دی جائیگی۔ایم پی اے شفیق آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت تمام قبائیلی اضلاع کی ترقی پربھرپور توجہ دے رہی ہے،لائیوسٹاک، تعلیم وصحت کے حوالے کئی پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے، لائیوسٹاک علاقے میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔
0