0

ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں،کوئی قانون سے بالاتر نہیں قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے،غلط کام نہ کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن کے صدرشمشیر علی میر خانخیل دیگر عہدیداروں اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سہیل سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن سے متعلق منظور کئے گئے گرانٹ اور وکلاء کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ اسلام میں عدل و انصاف پر بہت زور دیا گیا ہے عدل و انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ فیصلہ جلد اور میرٹ پر ہونا چاہئے۔جو اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری دی ہے اسے ہم سب عبادت سمجھ کر سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، وکلا ء کو قائداعظم کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ بعد ازاں چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان سے ملم جبہ کے وفد نے بھی ملاقات کی اور متنازعہ زمین اور دیگر مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔فضل حکیم خان نے انہیں یقین دلایا کہ قانونی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ موجودہ حکومت انصاف اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔فضل حکیم خان نے یہ بھی واضح کیا کہ ضلع سوات میں کسی بھی شہری کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا اور معصوم عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی جبکہ ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں