0

ہنگو میں دودھ میں ملاوٹ کرنے فروشوں کے خلاف کاروئی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) شہر میں محکمہ فوڈ  اور حلال فوڈ اتھارٹی کی  دودھ میں ملاوٹ کرنے فروشوں کے خلاف مشترکہ کاروئی۔ متعدد ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لیکر   لیبارٹری کے ذریعے کوالٹی چیکنگ بھی عمل لائی گئی۔بعض  دودھ فروشوں کو  جرمانہ جبکہ  40  لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ بھی  تلف کردیا گیا۔ اے ایف سی گلاب گل نے کہاکہ سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ کی  خصوصی ہدایات  اور ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمن کی نگرانی میں  محکمہ خوراک ہنگو اور؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال  فوڈ اتھارٹی خالد خان آفریدی؛فوڈ سیفٹی آفیسر ماجد خان اور،محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے  لیبارٹری انچارچ ڈاکٹر محمد عابد کے ہمراہ  تحصیل ہنگو شہر میں   کریک ڈاون کرتے ہوئے موقع پر دودھ فروشوں سے  ایک درجن سے زائد نمونے حاصل کرکے پانی کی ملاوٹ  کی موجودگی ثابت ہونے پر متعدد دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے    جرمانے وصول کئے گئے اور  ساتھ ہی ساتھ 40 لیٹر ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ بر آمد کر کے  تلف کردیاگیا۔محکمہ فوڈ اور فوڈ اتھارٹی نے  کاروائی کے دوران خصوصی طورپر  اشیاء خوردنوشوں کے دوکانوں  پر جاکر صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ  ناقص صفائی اور دودھ میں ملاوٹ   فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی  قرار دی جائیگی۔اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے  کہاکہ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے مذید کہا کہاکہ دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کے لئے کمیکلز اور ملک پاوڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹ سے پاک د ودھ فراہم کرنے کے لئے محکمہ خوراک متحرک ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں