0

خیبرپختونخوا ضمنی انتخابات کا غذات کی جانچ پڑتال مکمل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ریٹرننگ آفیسر برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 45کرم  نے ایک امیدوار رسول گل کے کاغذات مسترد کردیئے جبکہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 63نوشہرہ کی کی خالی نشست کے لئے تمام امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔  کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 11جنوری2021 تک داخل کی جاسکیں گی جس کے لئے الیکشن کمیشن نے جسٹس سید محمد عتیق شاہ کو اپیلٹ ٹریبونل مقرر کیا ہے۔ ٹریبونل  ان اپیلوں پر فیصلہ 18جنوری تک کرے گا اور امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی20جنوری  تک واپس لے سکیں گے اور  اسی دن اْمیدواروں کی حتمی فہرست  جاری ہوگی۔ 21جنوری کو اْمیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی کے 63  نوشہرہ کے لئے 10 اور این اے 45 کرم کے لئے 28  امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں