0

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے نام پر جعل سازی کرنیوالے گروہ سرگرم

نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی ویکسین کے منتظر دنیا کے کروڑوں لوگوں سے جعل سازی کے ذریعے پیسے  اکٹھا کرنے کے لیے عالمی سطح پر مختلف گروہ  سرگرم ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف ممالک میں ویکسینیشن کے آغاز کے بعد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی کا فائدہ اٹھانے کے لیے جعل سازوں کے مختلف گروہ متحرک ہوچکے ہیں جو ای میل، میسجنگ ایپس کے ذریعے پیغامات اور دیگر ذرائع سے 150 ڈالر میں ویکسین فراہم کرنے کے دعوے کررہے۔ جعل سازوں کا یہ گروہ جھانسا دینے کے لیے آن لائن د ستیاب ہر ذریعے کا استعمال کررہے۔صورت حال کو دیکھتے ہوئے امریکی ایف بی آئی اور انٹرپول کورونا وائرس کے علاج سے متعلق جھوٹے دعوؤں اور جعلی ویکسین سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔ ان اداروں کی جانب کورونا وائرس سے متعلق جعلی ویب سائٹس اور اشتہارات کو صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں