0

چین میں کرپشن، 2 شادیوں کے جرم میں سابق بینکر کو سزائے موت

بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین میں سابق بینکر کو 260 ملین ڈالر کی کرپشن، رشوت ستانی اور 2 شادیاں کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔چین میں اثاثوں کی نگرانی کرنے والی سرکاری کمپنی کے سابق چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی کے سابق رکن کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رشوت اور خورد برد کے الزامات اور غیرقانونی طور پر دوسری شادی کرنے پر سزائے موت سنائی گئی۔ملزم نے گذشتہ برس جنوری میں سرکاری ٹی وی پر اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا، ملزم نے خوردبرد کی رقم بیجنگ میں اپنے اپارٹمنٹ کی تجوریوں اور الماریوں میں چھپا کر رکھی تھی۔کرپشن شبہ میں ملزم کو 2018 میں ملازمت سے فارغ کر کے پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں