0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1875467 ہوگئیں

نیویار ک،نئی دہلی،ماسکو،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1875467ہو گئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ68لاکھ33ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 365620،کیسز2کروڑ15لاکھ78ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 150151ہو گئیں،کیسز1کروڑ3لاکھ75ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں 197000افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد32لاکھ84ہزار ہو گئی۔برازیل میں اموات197777جبکہ کیسز78لاکھ12ہزارسے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 66282ہو گئیں،کیسز26لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 76305ہو گئیں،کیسز27لاکھ74ہزار سے بڑھ گئے۔ترکی میں اموات21879ہو گئیں،کیسز22لاکھ70ہزار 101ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 76329ہو گئیں،کیسزکی تعداد21لاکھ81ہزار تک پہنچ گئی۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 15 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں