0

کے پی کے وزیر صحت جھگڑا سیکرٹری صحت اور چیئرمین بی او جی ایوب ٹیچنگ ہسپتال دورہ

ابیٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سیکرٹری صحت سید امتیاز علی شاہ اور چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عاصم یوسف نے بدھ کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیر صحت کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے گذشتہ 3 سالوں کے دوران ہونے والی کامیابیوں اور زیر سماعت ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو اے ٹی ایچ کو درپیش مسائل اور بجٹ کی رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا گیا انہوں نے زیر تعمیر ایوب ڈینٹسٹری کالج کا دورہ بھی کیا، زلزلے سے کالج کے مختلف حصوں اور آپریشن تھیٹر کو نقصان پہنچا جس کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔  مزید بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ اے ٹی ایچ میں اینجیوگرافی مشین اور ایم آر آئی مشین موجود ہے اور  صوبائی حکومت کے کسی تعاون کے بغیر اپنے ریزرو فنڈز سے آپریشن تھیٹروں کی تزئین و آرائش کررہے ہیں۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ اے ٹی ایچ کے بی او جی نے اپنے ریزرو فنڈز سے ایوب کالج آف ڈینٹسٹری کی تعمیر شروع کرنے کا اقدام اٹھایا ہے جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت جو وزیر خزانہ بھی ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ بی او جی اور ایگزیکٹوز جو بھی ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں۔  وہ معاشی رکاوٹوں کے باوجود اچھا کام کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دورے سے ان کو اے ٹی ایچ کی صورتحال سے متعلق آگاہی میں مدد ملی ہے جلد ہی صوبائی حکومت ایوب ٹیچنگ ہسپتال  کے لئے مزید فنڈز جاری کرے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں