0

گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) مانسہرہ میں پانو روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے6 افراد جاں بحق ہو گئے۔  تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں پانو روڈ پر محمد افضل نامی شخص کے گھر میں گیس بھرنے سے6 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ماں، میاں، بیوی اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لگتاہے کے گھر کے افراد رات کو گیس ہیٹر چلا کر بند کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے گیس بھرنے سے چھ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں