0

امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی میں ریپبلکن رکن اینڈی بگس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ خصوصی رپورٹ کے مطابق ایری زونا سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن اینڈی بگس نے 117 ویں کانگریس میں پاکستان مخالف بل پیش کیا ہے۔بل میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت حاصل ہے جس کی مناسبت سے کئی مراعات کا حامل بھی ہے تاہم اب پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔امریکی میڈیا میں بھی بل کی بازگشت سنی گئی ہے اور یہ بل صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان سے تعلق کی پالیسی کا تذبذب کا شکار رہنے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حکومت میں بھی غیر یقینی صورت حال کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔اس حوالے سے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیی اہم اتحادی ہونے کی حیثیت کے خاتمے کا بل امور خارجہ کمیٹی میں پیش تو کردیا گیا ہے تاہم بل پر پیشرفت کا امکان موجود نہیں۔ رپورٹ میں واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے ماہرین کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر نومنتخب جوبائیڈن کی حکومت آغاز میں ہی پاکستان سے تعلقات میں ٹوٹ پھوٹ نہیں چاہے گی کیوں کہ اس طرح افغان امن عمل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کا اعتراف امریکا کی جانب سے بھی کیا گیا تھا اور پاکستان کی مدد کے بغیر امریکا افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں