0

لاہور سمیت میدانی علاقوں میں بارش، سردی بڑھ گئی

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں تین روز سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا،سیاحوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں  بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد میں بادل کھل کر برسے، ظفر وال، چونیاں، خانقاہ ڈوگراں، اوکاڑہ میں بھی ابرکرم برسا، فیصل آباد میں سیوریج سسٹم فیل ہونے سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا، استور میں ہر شے برف سے ڈھک گئی۔ مری اور گلیات میں برفباری سے نظارے مزید نکھر گئے، سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری سمیت تفریحی مقامات پر پہنچ گئی۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں