0

بٹ خیلہ پیسکو کی رات گئے کارروائی، متعدد بجلی چور گرفتار

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایکسین پیسکو ڈویژن درگئی اکرام اللہ خان کی ہدایت پر پیسکو سب ڈویژن طوطاکان کے اس ڈی او عبدالصمد خان مہمند کے سربراہی میں گزشتہ رات گاؤں شولوئی اور مہبند میں کامیاب چاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اورتمام بجلی چوروں کو پیسکو رولز کے مطابق بھاری جرمانے عائد کیے۔بجلی چوروں کے خلاف مہم آخری حد تک جاری رہے گی۔آپریشن میں پیسکو سب ڈویژن طوطاکان کے افسران لائن سپریڈنٹ محمد اقبال، عدنان بشیر اور اہلکار وں میں طاہر سعید،طاہر علی،محمد قیار،محمد زاہد،شاہ نظر،عبداللہ، محیم اللہ، نصیب خان اور آپریشن میں لیویز فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں