0

سوات، خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر دودھ میں ملاوٹ کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ضلع سوات تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کانجو،کوزہ بانڈئی اور ڈھیرئی میں دودھ سے وابستہ دوکانوں میں موجود دودھ کی موقع پرجدید لیبارٹری سے چیکنگ کی گئی۔ملاوٹ پانے پر سینکڑوں لیٹر دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا۔کاروائی میں فوڈ اتھارٹی،لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع افیسران نے جدیدموبایل لیبارٹری کیساتھ حصہ لیا۔ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ اتھارٹی محمد اسد قاسم کے مطابق ضلع سوات کے عوام کو معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی اور ملاوٹ کے خلاف دو ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر تمام تحصیلوں میں باقاعدگی سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شکایت کی صورت میں فوڈاتھارٹی سوات افس کیساتھ رابطہ رکھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں