0

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال(ایل آر ایچ) کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے اقدامات کرکے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نرسنگ ہاسٹل کے ایک کمرے میں لگی، واقعہ گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.البتہ کمرے میں بعض سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں