0

وزیراعظم عمران خان دورے پر لاہور جائیں گے

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ کو)ایک روزہ دورے پر لاہورجائیں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو والٹن ائیرپورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی بریف کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کوبلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر بھی وزارت قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بریفنگ دیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں