0

پنجاب بھر میں شدید دھند، حدنگاہ انتہائی کم

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں شدید دھندچھائی رہی، حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک روانی متاثرہوئی،موٹروے بھی بندرہی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بندکردی گئی۔موٹر ویایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند کردی گئی۔ادھر نیشنل ہائی وے پر ہڑپہ، چیچہ وطنی، کسوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک اور لودھراں بھی دھند کی لپیٹ میں ہے۔اس کے علاوہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ میں بھی دھند ہی دھند رہی۔دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری غیر ضروری صفر سے گریز کریں اور نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر تیز رفتار سے پرہیز کریں۔ اگلی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں