0

یونیورسٹی آف لکی مروت میں سنٹرل لائبریری کا افتتاح

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی )یونیورسٹی آف لکی مروت میں سنٹرل لائبریری کا افتتاح وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان  نے یونیورسٹی آف لکی مروت میں سنٹرل لائبریری کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان، لائبریری انچارج ڈاکٹر کلیم اللہ، کوآرڈینیٹر ٹاون کیمپس ڈاکٹر ساجداللہ اور اساتذہ کرام موجود تھے۔ انچارج لائبریری ڈاکٹر کلیم اللہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب خان کو لائبریری کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ یونیورسٹی میں جتنے بھی ڈیپارٹمنٹس ہیں سب کے اعلی معیار کی کتابیں لائبریری میں دستیاب ہیں اور  اس وقت تقریبا سات ہزار کتابیں لائبریری میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ بہت جلد سارے ڈیپارٹمنٹس کی اور کتابیں کثیر تعداد میں لائبریری میں شامل کر نے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر کلیم اللہ کو کامیاب کارکردگی پر سراہا۔ وائس چانسلر نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کتابیں کامیابی کی اصل ضامن ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو کلاس میں ایسا کردار ادا کرنا چاہیں جسکی بدولت طلباء کا کتاب پڑھنے میں زیادہ دلچسپی پیدا ہو جائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں