0

انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر غزنی خیل کے مقام پر موٹرکار حادثے کا شکار

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر غزنی خیل کے مقام پر رات گئے موٹرکار حادثے کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ شب انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر غزنی خیل کے مقام پر موٹر کار حادثے میں ٹھیکیدار حاجی عبدالحنان سکنہ گنڈی جابوخیل جاں بحق ہوگیا،حادثے کی  اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئی جاں بحق شخص کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کی اورڈیزاسٹرٹیم نے کار کو ریسکیو کردیا۔حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں