0

بٹ خیلہ، گوجر قومی موومنٹ کا بلو چستان میں بے گناہ کان کنوں کے قتل کی پرزور مذمت

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) گوجر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گو جرنے مچھ بلو چستان میں 11بے گناہ کان کنوں کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے اور متاثرہ ہزارہ برادری کی اپنے لواحقین کی لاشیں سٹرک پر رکھ کر احتجاج کی مکمل حمایت کی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری متاثرین کی داد رسی کیلئے کوئٹہ جا ئیں اوران کے زخموں پر پٹی رکھیں انھوں نے کہا کہ مچھ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز ہے جس پر ہر آنکھ آشک بار ہے انھوں نے کہا کہ حکو مت اور اپوزیشن دونوں کو ملک وقوم کے مفادات کی بجائے اپنے مفادات اور کرسی عزیز ہے انھیں عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیو نکہ حکومت اور پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو نیچا دیکھا نے میں لگے ہو ئے ہیں اور ان کی تمام توانائیاں اسی پر صرف ہو رہی ہیں انھوں نے کہا کہ ملک وقوم اس وقت انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور قومی قیادت کو اس وقت مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے ملکی ترقی استحکام اور قوم خوشحالی کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں