0

سانحہ مچھ۔، ملک بھر میں دھرنے جاری، کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن

 کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) سانحہ مچھ کے خلاف ملک بھرمیں دھرنے جبکہ کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پرہزارہ برادری کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا۔ سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اوربزرگ افراد شامل تھے۔کوئٹہ میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند کردیئے گئے۔ انجمن تاجران نے کہا کہ شہدا ء کے لواحقین سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری رہے۔ عائشہ منزل، پاورہاس چورنگی، نمائش چورنگی نیورضویہ، سفورہ چورنگی اورکامران چورنگی پردھرنے جاری ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے اسٹارگیٹ، ملیر15، ناتھا خان پل اورنیپا پل ٹریفک کے لئے بند رہی۔ سانحہ مچھ کے خلاف حیدرآباد، خیرپورسمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے جاری رہے، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دھرنے کے شرکا ء نے کہا کہ جب تک وزیراعظم احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں