0

سوات میں قومی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل، ڈپٹی کمشنر

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت 11 جنوری سے شروع ہونے والی قومی انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس سیدو شریف میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حامد علی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حتمی شکل دی گئی۔ قومی انسداد پولیو مہم بیک وقت پورے ملک میں منعقد ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں