0

اسپین میں بدترین برفانی طوفان سے ٹرین سروس معطل، ایئرپورٹ بند

میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان سے ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں کئی دہائیوں کا بدترین برفانی طوفان آیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میڈرڈ میں سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت گرادئیے جبکہ کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں