0

انسداد پولیو کیلئے کوششیں کرنا ایک قومی فریضہ ہے، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے کہاہے کہ انسداد پولیو کیلئے کوششیں کرنا ایک قومی فریضہ ہے تاہم معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہربچے کو ہر مہم کے دوران انسداد پولیوکے قطرے ضرور پلوائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں رواں ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید گل،کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مراد،ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ رواں ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہونیوالی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ اور 38 ہزار پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگا جبکہ اس مقصد کے لیے ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران پولیو مہمات میں پائے جانے والے جن کمی بیشی کی نشاندہی ہوچکی ہو ان کو فوری دور کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں انسداد پولیو سے متعلق شعور و آگاہی انتہائی ضروری ہے انہوں نے صوبیدارمیجر سے کہا کہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں فرائض کی بجا آوری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں