0

ایبٹ آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ تمام میو نسپل سروسز کی فراہمی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ۔15 ارب روپے کی لاگت سے ایبٹ آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ تمام میو نسپل سروسز کی فراہمی، بس اسٹینڈ،سبزی منڈی،فلتھ ڈپوکی دوسری جگہوں پر منتقلی،ایبٹ آباد شہر کے تمام بازاروں سے بجلی کی بیتر تیب تاروں کی درستگی، شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھ کو خوبصورت بنانا اور پارک کی تعمیر اس منصوبے میں شامل ہے۔جس کی بدولت انشاء اللہ ایبٹ آبادشہر صوبے کا ماڈل شہر بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایبٹ آباد شہر کے مختلف بازارو ں، پارک اور کمشنر ہاؤس میں ایبٹ آباد سٹی امپورو منٹ منصو بے کی بر یفینگ کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد، کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈائریکٹر سٹی امپورمنٹ پراجیکٹ واصف شنواری، پلا نگ آفیسر لو کل گورنمنٹ طا ہرہ، واسا کے نور قا سم، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر بلدیا ت اکبر ایوب خان کو ایبٹ آباد سٹی امپورومنٹ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اکبر ایوب خان نے ایبٹ آباد پا رک کی جگہ کے معائنہ کے موقع پر ہدا یت کی کہ اس پا رک کی تعمیر کے سا تھ بچوں کے لیے الگ پلے گراؤنڈ تعمیر کیا جا ئے اورسڑک کو 20 فٹ چوڑا اور اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت فٹ پا تھ بنا ئے جائیں اور پارک کے لئے الگ را ستہ بنایا جائے۔انہو ں نے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ ہمیشہ کی طر ح گلیاں اور نالیاں بنانے پر پیسہ ضائع نہ کیا جائے۔ بلکہ عوام کو میو نسپل سروسز کی فرا ہمی کے حوا لے سے بڑے بڑے منصو بے بنائے جائیں۔انہو ں نے کمشنر ہزارہ کو ہدایت کی کہ حو یلیا ں دہمتوڑ بائی پاس کے سا تھ ایک خو بصو رت ٹا ؤ ن شپ کے لئے جگہ کا انتخاب کیا جا ئے کیو نکہ اب ایبٹ آباد شہر میں بہت زیا دہ تعمیرات اور آبادی میں اضا فے کی وجہ سے بے ترتیب تعمیرا ت سے بہت بڑے مسا ئل پیدا ہو رہے ہیں۔انہو ں نے ٹی ایم او کو ہدا یت کی کہ اس وقت عوا م کا سب سے بڑا مسئلہ صفا ئی اور میو نسپل سروسز کا ہے جہا ں جہا ں ضرو رت ہے وہا ں پر ڈسٹ بن لگا ئے جائیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد شہر کی دونو ں بڑی سڑکوں کو واسا کے حوا لے کر دیا جا ئے تا کہ ان پر روزانہ کی بنیادو ں پر صفائی ہو۔انہو ں نے کہا کہ جہا ں ضرو رت ہے وہاں پر عوامی بیت الخلا تعمیر کئے جائیں۔اکبر ایو ب خا ن نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر کے لئے مو ٹروے سے انٹر چینج کی اشد ضرو رت ہے جس کے لئے شیروان روڈ سے انٹر چینج کے لئے پی سی ون تیا ر کیا جا ئے تا کہ ٹریفک کے مسا ئل میں کمی آئے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد حویلیاں دہمتوڑ بائی پاس روڈ بھی مکمل ہو جائے گا جس کی بدولت ٹریفک کے مسائل میں مزید کمی واقع ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں