0

ملاکنڈ ڈویژن میں پی ڈی ایم کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر احتجاجی ریلی کل گیارہ جنوری کو ضلع ملاکنڈ میں نکالی جائیگی، ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، گیارہ جنوری کو ملاکنڈ میں پولیو مہم بھی شروع ہوگی جس کی وجہ سے انتظامیہ کو سیکورٹی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہوگی، پی ڈی ایم کی قیادت نے ہر حال میں احتجاجی ریلی نکالنے کے لئے انتظامات مکمل کرکے ضلع کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے فلیکس اور بینرز لگا رکھے ہیں،جس پر پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے بڑے بڑے تصاویر اور انہیں خیرمقدمہ نعرے درج ہے۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیوی ریحان خٹک نے رابطہ پر بتایا کہ انہوں نے ریلی کے لئے دیا گیا درخواست مسترد کردیا ہے، جبکہ پولیو مہم جو کہ انٹرنیشنل ایشو ہے گیارہ جنوری کو پولیو مہم کسی بھی طور پر ملتوی نہیں کرسکتے، پی ڈی ایم ریلی پر سیکورٹی پلان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈمیں روٹین کی مطابق سیکورٹی ہوگی اور ریلی کے لئے خصوصی طور پر کوئی انتظام اس لئے بھی نہیں کیا گیا کہ پی ڈی ایم کو ریلی کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور ملاکنڈ میں احتجاجی ریلی کے میزبان ہمایون خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عوام کے مفاد کے لئے احتجاجی ریلی جمہوری نظام میں ہمارا قانونی حق ہے، پی ڈی ایم کی قیادت نے بھی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ریلی کے حوالے سے روبینہ خالد کو پوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ریلی کل گیارہ جنوری کو سخاکوٹ سے شروع ہوگی جس میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل رحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز،حیدر ہوتی،سکندر شیرپاؤ اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ کی ریلی تاریخی ہوگی جس کے لئے تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور تیاری شروع کررکھی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں