0

وزیراعظم عمران خان نےغیر ملکی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، وزارت اقتصادی امور وزیراعظم کو غیرملکی فنڈز سے متعلق بریفنگ 12جنوری کو کابینہ کے اجلاس میں دے گی۔ذرائع کے مطابق کس ملک نے پاکستان کو کتنے فنڈز دئیے اور یہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے ہیں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے تمام تر تفصیلات مانگ لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور اس معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ 12جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں دے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں