0

پبی، میموریل ہسپتال میں داخل مریض کو تکلیف کی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں ایو ننگ شفٹ کا عملہ وارڈز سے غائب ہو تا ہے وارڈ میں داخل مر یض کو تکلیف کی صورت میں شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے عزیز خان ساکن پبی کے رشتہ دار نے کہا ہے کہ عزیز خان کا میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں بوا سیر کا آپریشن ہوا جس کو سر جیکل وارڈ میں داخل کیا ایو ننگ شفٹ کے دوران ان کی طبیعت ناساز ہو ئے تو کسی بھی وارڈ زمیں کو ئی عملہ مو جود نہیں تھا ہم عملے کو ڈھونڈتے رہے لیکن وارڈ ز کا عملہ غا ئب تھا انہوں نے کہا کہ میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کا برا حال ہے انہوں نے صو با ئی وزیر صحت اور سیکر ٹری صحت سے اس کا سختی ست نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں